جنوبی افریقہ کی ٹیم نے سرفراز احمد کو معاف کر دیا

جنوبی افریقہ کی ٹیم نے سرفراز احمد کو معاف کر دیا
کیپشن: فو ٹو بشکریہ ۔۔۔ ٹین سپورٹس آفیشل سکرین گریب

کیپ ٹاؤن : جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے ون ڈے میں جو کچھ ہوا ہم اس پر سرفراز احمد کو معاف کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد نے معذرت کر لی اور ہم ان کے جذبے کی قدر کرتے ہیں اسی وجہ سے جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم انہیں معاف کرتی ہے ۔انہوں نے کہا سرفراز احمد نےجو کچھ کہا وہ ہم انہیں معاف کرتے ہیں لیکن معاملے کو ہلکا بھی نہیں لے رہے ۔سرفراز نے معافی مانگ لی جس کو قبول کرلیا ہے، لیکن معاملہ اب ہمارے ہاتھ سے نکل چکا، کیس آئی سی سی کے پاس ہے اور اب وہی فیصلہ کرے گا۔


 افریقن کھلاڑی کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر آئی سی سی نے سخت ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات کا اعلان کیا تھا ،لیکن افریقی ٹیم نے اس سے قبل ہی کپتان سرفراز کی معذرت کو قبول کرتے ہوئے معاف کر دیا ،کپتان ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے سرفراز نے پھلو کے لیے جن خیالات کا اظہار کیا وہ مذاق ہی تھا کیونکہ انہوں نے میچ ختم ہونے کے فوری بعد ہی بلے باز سے معذرت کرلی تھی۔