فروری میں ترک صدر کا دورہ پاکستان

11:07 AM, 24 Jan, 2020

وزیراعظم عمران خان فروری میں ملائشیا جائیں گے جب کہ طیب اردوان پاکستان کا دورہ کریں گے۔وزیراعظم عمران خان فروری کے پہلے ہفتے ملائشیا جائیں گے۔ وہ ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات کریں گے اور ملائشیا کے سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔

دوسری طرف ترک صدر طیب اردوان 13 اور 14 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ وہ صدر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر سیاسی وعسکری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔اس دوران پاک، ترک قیادت کی مشترکہ سربراہی میں اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کا اہم اجلاس ہوگا۔

مزیدخبریں