پاک فورسز کا آپریشن ، دواہم کمانڈروں سمیت 5 دہشتگرد ہلاک،آئی ایس پی آر

پاک فورسز کا آپریشن ، دواہم کمانڈروں سمیت 5 دہشتگرد ہلاک،آئی ایس پی آر
سورس: File photo

راولپنڈی،شمالی وزیرستان میںسیکیورٹی فورسزکے  خفیہ آپریشن میں دو اہم کمانڈروں سمیت 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقوں میر علی اور خیسور میں خفیہ اطلاعات ملنے پر کارروائی کی۔ اس خفیہ آپریشن کےدوران 5دہشت گردمارےگئے۔

مرنے والے دہشتگردوں  میں کمانڈرسیدرحیم اورسیف اللہ نورشامل ہیں۔ ان میں سے سیدرحیم 2007 سےاب تک 17 دہشت گردحملوں میں ملوث رہا جب کہ کمانڈرسیدرحیم وانا،میرعلی میں خودکش سینٹرزکاانچارج تھا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق  ملک دشمن ایجنسیوں نےکمانڈررحیم کوٹارگٹ کلنگ، دہشت گرد بھرتی کرنے کا ٹاسک دیا تھا کمانڈر سید رحیم میرعلی کے 4 ملک،3 انجینئرزکے قتل میں ملوث تھا۔  سیف اللہ سیکیورٹی فورسزپربارودی سرنگوں کےحملوں میں ملوث تھا۔