لندن :برطانوی وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے افغان جنگ میں نیٹو فوجیوں کی قربانیوں کے حوالے سے بیان پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معافی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ افغانستان میں نیٹو فوجی فرنٹ لائن پر نہیں تھے، جس پر برطانوی سیاستدانوں اور عوام کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔
برطانوی اپوزیشن رہنما کیئر سٹارمر نے کہا کہ برطانوی فوج نے افغان جنگ میں 457 جانیں دی ہیں اور صدر ٹرمپ کا بیان بے عزتی اور خوفناک ہے۔
امریکا میں مقیم برطانوی شہزادہ ہیری نے بھی ٹرمپ کے بیان پر ناراضگی ظاہر کی اور کہا کہ افغانستان میں نیٹو اور برطانوی فوجیوں کی قربانیوں کا احترام کیا جانا چاہیے۔ ہیری خود بھی برطانوی فوج کی جانب سے افغانستان میں خدمات انجام دے چکے ہیں اور اس دوران کئی ساتھی کھو چکے ہیں۔