سویڈن :غیرقانونی افغان مہاجرین کی بڑھتی ہوئی مجرمانہ سرگرمیاں یورپی ممالک کے لیے سنگین سکیورٹی خطرہ بن گئی ہیں۔ جرمنی، ایران اور ترکی کے بعد اب سویڈن نے بھی افغان مہاجرین کو ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم جاری کیا ہے۔
سویڈش حکومت نے واضح کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کو کسی صورت یورپی معاشرے کا حصہ نہیں بننے دیا جائے گا۔ حکام نے یورپی یونین سے بھی سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ یورپی ممالک میں سکیورٹی کے خطرات کم کیے جا سکیں۔