کراچی سانحہ گل پلازہ کا مقدمہ 8 روز بعد درج، سرچ آپریشن جاری

02:51 PM, 24 Jan, 2026

کراچی :کراچی میں گل پلازہ آتشزدگی کا مقدمہ 8 روز بعد نبی بخش تھانے میں سرکار کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، جس میں غفلت اور لاپرواہی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

گل پلازہ میں سرچ آپریشن آٹھویں روز بھی جاری ہے، جس میں 80 سے 90 فیصد آپریشن مکمل کیا جا چکا ہے۔ افسوسناک واقعے میں 71 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جبکہ 77 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔

اب تک 20 سے زائد افراد کی شناخت کی جا چکی ہے، اور اربن ریسرچ اینڈ ریسکیو کی ٹیمیں آپریشن کا حصہ ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ سانحے کی تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی مزید پیشرفت متوقع ہے۔

مزیدخبریں