سپین کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن بورڈ میں شمولیت سے انکار

09:27 PM, 24 Jan, 2026

برسلز : ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے برسلز میں یورپی یونین کے سربراہی اجلاس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپین غزہ امن بورڈ کی دعوت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، مگر وہ اس میں شامل نہیں ہوگا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اسپین اس بورڈ میں شریک ہونے کا فیصلہ نہیں کر رہا کیونکہ یہ بورڈ اقوام متحدہ کے دائرہ کار سے باہر ہے اور اس میں فلسطینی اتھارٹی کی نمائندگی نہیں کی گئی۔

وزیراعظم سانچیز نے مزید کہا کہ غزہ اور مغربی کنارے کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینیوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے، اور اس سلسلے میں کسی بھی بیرونی مداخلت کا مقصد فلسطینیوں کے حقوق کو کمزور کرنا ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ اس بورڈ میں پاکستان، قطر، سعودی عرب، ترکی، انڈونیشیا، بحرین، مصر، اردن، قازقستان، ازبکستان، متحدہ عرب امارات، ارجنٹائن، آرمینیا، آذربائیجان اور بیلاروس شامل ہیں۔
 
 

مزیدخبریں