توفانی بارشوں کے بعد زمبابوے میں شدید سیلاب، 9 افراد ہلاک

10:30 PM, 24 Jan, 2026

ہرارے: زمبابوے کے جنوبی صوبے ماتابی لینڈ ساؤتھ میں سیلابی ریلے کے باعث ایک گاڑی دریا میں بہہ جانے کے نتیجے میں 9 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹویوٹا نوح گاڑی فلابوسی کے علاقے موکولا میں تشانگاموٹوپے دریا عبور کرنے کی کوشش کے دوران تیز بہاؤ کی زد میں آ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں، اور تمام لاشیں مقامی افراد کی مدد سے نکال لی گئی ہیں، جبکہ متاثرین کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ حالیہ مہینوں میں مسلسل بارشوں کے باعث زمبابوے کے مختلف علاقوں میں شدید سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 70 سے زائد افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔
 
 

مزیدخبریں