ابوظہبی: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے فیصلے کو تسلیم کر لیا ہے۔ آئی سی سی نے سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر بی سی بی کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے بھارت میں میچز کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔
آئی سی سی کے فیصلے کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں بورڈ نے عالمی کرکٹ کی گورننگ باڈی کا فیصلہ قبول کیا۔ ذرائع کے مطابق، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اس تنازعے کو مزید طول دینے کا ارادہ نہیں کیا۔
آئی سی سی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ اگر بنگلہ دیش بھارت میں میچز کھیلنے سے انکار کرتا ہے تو اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شامل کیا جائے گا۔