روٹی ایسوسی ایشن کا عید کے بعد نان کی قیمت 20 روپے کرنے کا عندیہ

روٹی ایسوسی ایشن کا عید کے بعد نان کی قیمت 20 روپے کرنے کا عندیہ


 لاہور:متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے عید الاضحی کے بعد نان کی قیمت 15 روپے سے بڑھا کر 20 روپے کرنے کا عندیہ دیدیا، عہدیداران کے مطابق فائن میدے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد قیمتیں بڑھائیں گے۔

میدے اور فائن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا معاملہ، متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے فلور ملز مالکان کی جانب سے میدے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کو مسترد کر دیا۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عیدالفطر سے اب تک میدے فائن کی 84کلو کی بوری کی قیمت میں 2000روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔

محکمہ خوراک میدے فائن کی قیمت کو کم کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ اگر میدے فائن کی پرانی قیمت 4400روپے نہ کی گئی تو عید کے بعد نان 20روپے کا کر دیا جائے گا۔

فلور ملز سے 84کلو والی بوری بھی چار کلو کم وزن 80کلو کی فراہم کی جارہی ہے۔