پرویز خٹک کا ایاز صادق کو فون ، ملاقات کی خواہش کا اظہار 

11:07 PM, 24 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق سے رابطہ کیا ہے ۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ مجھے میری پارٹی کے سینئر رہنما جو سابق سپیکر بھی ہیں نے بتایا کہ پرویز خٹک نے انہیں فون کیا ہے اور وہ ملنا چاہتے ہیں۔ 

رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ ابھی تک پرویز خٹک اور ایاز صادق کی ملاقات نہیں ہوئی۔ اب تک اتحادی جماعتوں کا یہ ہی فیصلہ ہے کہ انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔ 

مزیدخبریں