عمران خان کے گھر کا کرایہ 8 سال تک امریکی قونصلیٹ دیتا رہا : سینئر صحافی کا دعویٰ 

عمران خان کے گھر کا کرایہ 8 سال تک امریکی قونصلیٹ دیتا رہا : سینئر صحافی کا دعویٰ 
سورس: File

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق قریبی دوست اور سینئر صحافی محسن بیگ نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے ای سیون میں واقع گھر کا کرایہ 8 سال تک امریکی قونصلیٹ ادا کرتا رہا ہے۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محسن بیگ نے کہا کہ میں ٹی وی پر بیٹھ کر کہہ رہا ہوں کہ اب عمران خان امریکی سازش کے نام پر لوگوں کو بے وقوف بنا رہا ہے لیکن عمران خان کے گھر کا کرایہ امریکی قونصلیٹ ادا کرتا رہا۔اصل امریکی ایجنٹ عمران خان خود ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ اگر میں جھوٹا ہوں تو عمران خان میرے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کریں ۔ عمران خان جھوٹا آدمی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں