ایشین کرکٹ کونسل کا سالانہ تاریخی اجلاس آج ڈھاکہ میں، 24 اراکین شرکت کریں گے

11:39 AM, 24 Jul, 2025

ڈھاکہ: ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی کی کوششیں کامیاب ہو گئیں، اور آج ڈھاکہ میں اے سی سی کا سالانہ تاریخی اجلاس منعقد ہوگا جس میں 25 میں سے 24 اراکین شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس دوپہر ایک بجے پاکستان کے وقت کے مطابق ڈھاکہ کے ایک مقامی ہوٹل میں شروع ہوگا۔ اے سی سی کے سالانہ اجلاس کے لیے کورم کی شرط 13 ارکان کی تھی، لیکن صدر محسن نقوی کی کاوشوں کی بدولت 24 ارکان نے شرکت کی تصدیق کی ہے، جس سے اجلاس کو مضبوط بنیاد ملی ہے۔

اجلاس میں بھارت بھی شامل ہوگا جو آن لائن شرکت کرے گا۔ اس اجلاس کا اہم ایجنڈا ایشیا کپ کے شیڈول اور میزبان ملک کے انتخاب پر تبادلہ خیال کرنا ہے، جہاں بھارت کو اس مرتبہ میزبان ملک ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

مزیدخبریں