پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک نتائج کا اعلان کر دیا

11:06 AM, 24 Jul, 2025

لاہور :  پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، جس میں طلبہ و طالبات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ لاہور، راولپنڈی، ملتان، گوجرانوالہ، سرگودھا اور بہاولپور سمیت مختلف بورڈز میں پوزیشنز حاصل کرنے والوں میں طالبات نمایاں رہیں۔

راولپنڈی بورڈ میں لارنس کالج گھوڑا گلی کے محمد عثمان نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ تلاگنگ کی بسمہ علی نے دوسری جبکہ بحریہ فاؤنڈیشن چکوال کی مریم شہزادی نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

لاہور بورڈ کے تحت 2 لاکھ 54 ہزار 12 طلبہ نے امتحان میں حصہ لیا جن میں سے 1 لاکھ 65 ہزار 912 امیدوار کامیاب قرار پائے، جبکہ 88 ہزار 100 طلبہ ناکام رہے۔ کامیابی کا مجموعی تناسب 65.32 فیصد رہا۔

پوزیشن ہولڈرز میں حرم فاطمہ نے 1193 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ، نورالہدیٰ اور حاجی ابوذر تنویر نے 1188 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ محمد علی نے 1187 نمبر حاصل کرتے ہوئے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔
ملتان میں 1 لاکھ 24 ہزار 138 طلبہ نے امتحان میں شرکت کی۔ دنیا پور کے ہارون حامد نے 1193 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ حسینہ فاطمہ نے 1188 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔
سائنس گروپ میں 38 ہزار 607 طلبہ جبکہ 43 ہزار 690 طالبات کامیاب ہوئیں۔ آرٹس گروپ میں لڑکوں کی کامیابی کا تناسب 20.47 فیصد رہا۔

گوجرانوالہ، سرگودھا اور بہاولپور کے تعلیمی بورڈز میں اس سال طالبات نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں پوزیشنز حاصل کیں۔

مزیدخبریں