پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل، ہنڈریڈ انڈیکس 139 ہزار کی سطح عبور کر گیا

12:27 PM, 24 Jul, 2025

کراچی :  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، اور کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی مارکیٹ نے مثبت آغاز کرتے ہوئے سرمایہ کاروں کو اعتماد دیا۔ ہنڈریڈ انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر ہی 583 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 139,837 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

اس سے ایک روز قبل بھی انڈیکس نے دن کے ابتدائی سیشن میں 139 ہزار کی حد عبور کی تھی، مگر کاروباری دن کے اختتام پر مندی کے باعث انڈیکس واپس منفی زون میں چلا گیا تھا۔

مزیدخبریں