پاکستان میں اصلاحات اور ڈیجیٹائزیشن سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار

01:28 PM, 24 Jul, 2025

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں جاری اصلاحات اور ڈیجیٹائزیشن کے عمل نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا ہے، جس سے ملکی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے بین الاقوامی بینکاری، سرمایہ کاری اور آئی ٹی سے وابستہ ماہرین سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کے کردار کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ زراعت، آئی ٹی، معدنیات اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے عمل کو تیز تر اور آسان بنایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم نے پاکستان میں فِن ٹیک، ڈیجیٹل بینکنگ اور انفرااسٹرکچر کے شعبے میں موجود مواقع پر بھی روشنی ڈالی۔ ملاقات میں مورگن اسٹینلی، بینک آف امریکہ، بی این پی پریباس، جے پی مورگن اور گولڈمین سکس جیسے بڑے عالمی اداروں کے نمائندگان شریک تھے۔

ترجمان کے مطابق غیر ملکی ماہرین نے پاکستان میں نجی شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا اور باہمی اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔

مزیدخبریں