اسلام آباد: وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے، جس کے بعد انہیں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ بھی مقرر کر دیا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا اس سے قبل چیف آف جنرل سٹاف کے اہم عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ ترقی کے بعد انہیں نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں گے۔