کوئٹہ: بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن "العزم" کے تحت مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں کامیاب کارروائی کی گئی۔
ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا، جبکہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد عناصر کے خاتمے اور بلوچستان میں امن و استحکام کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رہیں گی۔