اسحاق ڈار کی کرغزستان اور چین کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال

01:48 PM, 24 Jul, 2026

بشکیک: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کرغزستان کے صدر سے ملاقات کی، جس میں علاقائی صورتحال، شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے کردار اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایس سی او وزرائے خارجہ نے کرغزستان کے صدر سے مشترکہ ملاقات کی۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کرغز صدر کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔

بعد ازاں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے بھی ملاقات کی، جس میں پاک چین تعلقات، علاقائی صورتحال اور کثیرالجہتی تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔

اسحاق ڈار نے علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنے پر چینی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون اور خطے میں امن کے لیے مشترکہ اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں