آزاد کشمیر میں انتخابی سرگرمیاں تیز، نواز شریف اور مریم نواز آج میرپور جلسے سے خطاب کریں گے

02:43 PM, 24 Jul, 2026

میرپور: آزاد کشمیر میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج میرپور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

جلسے کے لیے پنڈال تیار کر لیا گیا ہے، جبکہ کارکنوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ جلسہ گاہ میں انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

سیاسی سرگرمیوں میں اضافے کے بعد آزاد کشمیر میں مختلف جماعتوں کی انتخابی مہم بھی زور پکڑ گئی ہے، جبکہ امیدوار اور رہنما عوامی رابطہ مہم میں مصروف ہیں۔

مزیدخبریں