دہشتگردی کے خاتمے کے لیے قومی اتحاد ضروری ہے، وزیراعظم شہباز شریف

03:20 PM, 24 Jul, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ثابت قدم ہے، جبکہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ مشترکہ کوششوں سے کیا جائے گا۔

بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات کے پیچھے بیرونی عناصر کی معاونت اور منظم منصوبہ بندی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان عبوری حکومت کو دہشتگردی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے متعدد بار آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے امن کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں، جو رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی، عوامی فلاح اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں پاکستانیوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، اب اس چیلنج کا مقابلہ پوری قوم کو متحد ہو کر کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں