سموگ کے خلاف پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، 30 جدید اینٹی سموگ گنز خریدنے کا فیصلہ

03:36 PM, 24 Jul, 2026

لاہور: پنجاب میں بڑھتی ہوئی سموگ پر قابو پانے کے لیے حکومت نے بڑے پیمانے پر اقدامات کا فیصلہ کر لیا۔ صوبے میں 4 ارب روپے کی لاگت سے جدید سموگ گنز خریدی جائیں گی۔

حکام کے مطابق 30 اینٹی سموگ گنز خصوصی ٹرکوں پر نصب کر کے لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور شیخوپورہ میں تعینات کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس اور سموگ کی صورتحال کے مطابق ان جدید مشینوں کو ضرورت پڑنے پر دیگر اضلاع میں بھی منتقل کیا جا سکے گا۔

حکومت کا مؤقف ہے کہ سموگ کے خاتمے، فضائی آلودگی میں کمی اور شہریوں کو بہتر ماحول کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں