بشکیک: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر کرغزستان میں ہوئی، جس میں خطے کی صورتحال، باہمی تعلقات اور امن و استحکام سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور امن کے لیے سفارتی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔
ترجمان کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا، جبکہ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔