ٹانک حملہ: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 12 خوارج  ہلاک، 15  بہادر سپوت شہید

06:32 PM, 24 Jul, 2026

ٹانک: ضلع ٹانک میں مشترکہ پولیس چیک پوسٹ کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا، تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی حفاظتی دیوار سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ کا انفراسٹرکچر شدید متاثر ہوا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں 12 خوارج ہلاک ہوئے، جبکہ فرار ہونے والے حملہ آوروں کو بھی درست نشانہ بنا کر مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں 15 بہادر سپوت شہید ہوئے، جن میں 12 سکیورٹی اہلکار، 2 پولیس اہلکار اور محکمہ جنگلات کا ایک افسر شامل ہے۔

ترجمان کے مطابق علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

مزیدخبریں