روس اور چین ایران کو ہتھیار نہیں دیں  گے، شی جن پنگ اور پیوٹن نے یقین دہانی کرائی: صدر ٹرمپ

09:25 PM, 24 Jul, 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر روس یا چین ایران کو ہتھیار فراہم کرتے ہیں تو یہ ان کے اپنے مفاد میں بہتر نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے حالیہ ملاقات میں انہیں یقین دہانی کرائی کہ چین کسی بھی صورت ایران کو ہتھیار فراہم یا فروخت نہیں کرے گا۔

صدر ٹرمپ کے مطابق، چینی صدر کی یہ یقین دہانی چینی کمپنیوں پر بھی لاگو ہوتی ہے، اس لیے وہ بھی ایران کو اسلحہ فروخت نہیں کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ باہمی تعلقات کی بنیاد پر وہ شی جن پنگ کی بات پر یقین رکھتے ہیں اور خود بھی چین کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے اہم اقدامات کر رہے ہیں۔

امریکی صدر نے مزید دعویٰ کیا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی ایران کو ہتھیار فروخت نہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ ان کے بقول، اس وقت نہ روس اور نہ ہی چین ایران کو اسلحہ فراہم کر رہے ہیں۔

یوکرین جنگ کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ جنگ کے باوجود ان کے روسی صدر پیوٹن سے تعلقات برقرار ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ براہِ راست یوکرین کو ہتھیار فروخت نہیں کرتا بلکہ نیٹو ممالک کو اسلحہ فراہم کرتا ہے، جو اس کی مکمل قیمت ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں یہ ہتھیار کس طرح تقسیم کیے جاتے ہیں، اس بارے میں انہیں علم نہیں۔

مزیدخبریں