پاک انگلینڈ سیریز کا انعقاد: برطانوی وزیراعظم کا  اجازت دینے سے انکار

پاک انگلینڈ سیریز کا انعقاد: برطانوی وزیراعظم کا  اجازت دینے سے انکار

لندن : پاک انگلینڈ سیریز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا، برطانوی وزیراعظم نے کرکٹ کی سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر ا عظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ کرکٹ بال کے ذریعے بھی کرونا وائرس پھیل سکتا ہے اس لیے کرکٹ میچز کے انعقاد کی اجازت نہیں دے سکتے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرکٹ سرگرمیوں کو بحال کرنے کےلے حکومت سے مذاکرات جاری ہیں برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے کرکٹ سرگرمیاں بحال کرنے سے منع کردیا ہے۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ کرکٹ میچز کھولنے کی اجازت ابھی نہیں دے سکتے کیونکہ کرکٹ بال کے ذریعے بھی کرونا وائرس پھیل سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کرکٹ کی بحالی میں سب سے بڑا مسئلہ کرکٹ کی گیند ہے اور یہ بات سب کیلئے سمجھنا آسان ہے کہ ایک ہی گیند سب کھلاڑیوں کے ہاتھ میں جاتی ہے جس کے باعث کرونا وائرس پھیلنے بہت زیادہ امکان ہے۔

اسی باعث انہوں نے فی الحال کرکٹ سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت نہیں دی۔ ان کے اس فیصلے کے باعث پاکستان کا دورہ انگلینڈ بھی منسوخ ہو سکتا ہے ۔