سینیئر اداکار انور اقبال کی طبیعت ناساز، ہسپتال میں منتقل

سینیئر اداکار انور اقبال کی طبیعت ناساز، ہسپتال میں منتقل
کیپشن: سینیئر اداکار انور اقبال کی طبیعت ناساز، ہسپتال میں منتقل
سورس: فائل فوٹو

کراچی: سینیئر اداکار انور اقبال کی طبیعت ناساز ہو گئی جس کے بعد انہیں کراچی کے ایک ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

اداکار انور اقبال کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ کافی عرصے سے گردوں کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔ اہل خانہ نے انور اقبال کے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اداکار کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں۔

اداکار انور اقبال ان دنوں شدید علیل ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی ایک تصویر گردش کر رہی ہے جس میں وہ اسپتال کے بیڈ پر لیٹے نہایت کمزور نظر آ رہے ہیں۔ 

انور اقبال پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے  معروف اداکار ہیں جنہوں نے اردو اور سندھی کے کئی ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے۔ تاہم  ڈراما سیریل ’’شمع‘‘ نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔

واضح رہے کہ انور اقبال اداکاری کے علاوہ استاد بھی تھے اور ایک نجی اسکول میں بچوں کو تعلیم دیتے تھے۔ انور اقبال کی فنی خدمات کے اعتراف میں دو سال قبل لاہور کے الحمرا آرٹس کونسل اور فنکاروں کی جانب سے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا تھا۔