واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل دونوں کو جنگ بندی کی خلاف ورزی کا ذمہ دار ٹھہرا دیا ہے اور اسرائیل پر کھل کر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ٹرمپ نے نیٹو اجلاس کے لیے دی ہیگ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے پر آمادگی ظاہر کرنے کے فوراً بعد ہی بمباری شروع کر دی، جو ناقابل قبول ہے۔"
صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ "اگر ایران پر دوبارہ بم گرایا گیا تو یہ جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی ہوگی۔ میں اسرائیل کو واضح طور پر کہہ رہا ہوں کہ اپنے پائلٹس کو فوری واپس بلائے۔"
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ "ایران کی جوہری صلاحیت اب ختم ہو چکی ہے"، ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اگرچہ وہ ایران سے بھی خوش نہیں، مگر اس وقت اسرائیل سے "شدید ناراض" ہیں۔