ایران اسرائیل جنگ بندی پر سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

04:57 PM, 24 Jun, 2025

کراچی : ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔


بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 39 ڈالر کی کمی کے ساتھ 3,327 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔


مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونا 3,800 روپے کم ہو کر 354,365 روپے اور فی 10 گرام سونا 3,258 روپے کی کمی سے 303,810 روپے تک گر گیا ہے۔

مزیدخبریں