اسلام آباد:وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے جارحیت کے مقابلے میں زبردست دفاعی حکمت عملی اپنائی۔
قومی اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ایرانی عوام اور حکومت نے ثابت کیا کہ وہ کسی بھی بیرونی دباؤ کے آگے نہیں جھکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں میں مسلم دنیا کو دو فتوحات حاصل ہوئیں، جو اتحادِ امت اور قوتِ مزاحمت کا مظہر ہیں۔ خواجہ آصف نے دعا کی کہ اللہ غزہ کے مظلوموں پر بھی رحم کرے۔