ایران، اسرائیل اور امریکہ کی 12 روزہ جنگ کے بعد سیزفائر؛ فتح کس کی؟

08:46 PM, 24 Jun, 2025

تہران :مشرق وسطیٰ میں 12 روز تک جاری رہنے والی ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے بعد جنگ بندی نافذ ہو چکی ہے، لیکن خطے میں پھیلے سوالات کا سلسلہ ابھی ختم نہیں ہوا۔ کیا واقعی کوئی فریق اس جنگ میں فاتح ثابت ہوا؟۔

جنگ کے دوران امریکا نے ایرانی حکومت کی تبدیلی (رجیم چینج) اور جوہری پروگرام کے خاتمے کے اعلانات کیے، مگر ان مقاصد کی تکمیل کے آثار فوری طور پر سامنے نہیں آئے۔

اسرائیل کی جانب سے تہران کو غزہ بنانے کی دھمکیاں دی گئیں، لیکن ایران نے اکیلے دفاع کرتے ہوئے کسی حد تک مزاحمت برقرار رکھی۔ ماہرین کے مطابق ایران کو بھاری جانی اور مالی نقصان ضرور اٹھانا پڑا، مگر وہ مکمل طور پر دفاعی پوزیشن پر نہیں گیا۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جنگ کے بعد ہر فریق خود کو کامیاب قرار دے رہا ہے، جب کہ اصل حقیقت یہ ہے کہ کوئی بھی کھلی جنگ میں مکمل فتح حاصل نہیں کر سکا۔

مبصرین کے مطابق یہ جنگ طاقت کا مظاہرہ، سفارتی چالیں اور علاقائی دباؤ کا امتزاج تھی۔ اس کا اختتام اگرچہ سیزفائر پر ہوا، مگر مشرق وسطیٰ کی آئندہ صورتحال اب بھی غیر یقینی ہے۔

مزیدخبریں