شہباز شریف کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، مشرق وسطیٰ کی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار

10:33 PM, 24 Jun, 2025

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال، خاص طور پر ایران اسرائیل کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

وزیراعظم نے حج کی کامیاب میزبانی پر سعودی قیادت کو مبارکباد دی اور پاکستانی حجاج کے لیے مثالی انتظامات پر شکریہ ادا کیا۔ گفتگو میں شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ کشمیر، پانی، تجارت اور دہشت گردی جیسے مسائل پر بات چیت کی پیشکش بھی دہرائی۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سلامتی کا ہر ممکن تحفظ کرے گا۔ ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کی تعریف کرتے ہوئے خطے میں پائیدار امن کے لیے سعودی کوششوں سے آگاہ کیا۔

مزیدخبریں