ایران جنگ پر ٹرمپ کو بڑا سیاسی جھٹکا، کانگریس نے جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی

09:45 AM, 24 Jun, 2026

واشنگٹن: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو ایران پالیسی کے معاملے پر بڑا سیاسی دھچکا لگ گیا۔ امریکی کانگریس نے ایران کے خلاف جنگی کارروائیوں کو محدود کرنے اور فوجی تصادم سے گریز کے مطالبے پر مبنی قرارداد منظور کرلی۔
قرارداد کے حق میں 50 جبکہ مخالفت میں 40 ووٹ پڑے۔ اہم بات یہ ہے کہ صدر ٹرمپ کی جماعت  ری پبلیکن  کے کئی ارکان نے بھی قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے اپنی ہی حکومت کے مؤقف سے اختلاف کیا۔
قرارداد میں زور دیا گیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی نئی فوجی کارروائی سے قبل کانگریس کی منظوری حاصل کی جائے اور تنازع کے حل کے لیے سفارتی کوششوں کو ترجیح دی جائے۔ ارکانِ کانگریس کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں مزید کشیدگی امریکہ کو ایک نئے اور مہنگے تنازع میں دھکیل سکتی ہے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق قرارداد کی منظوری اس بات کا اشارہ ہے کہ ایران کے معاملے پر کانگریس میں صدر ٹرمپ کو مکمل حمایت حاصل نہیں، جبکہ ان کی اپنی جماعت کے بعض ارکان بھی جنگی پالیسی کے حوالے سے تحفظات رکھتے ہیں۔

مزیدخبریں