افغانستان نے آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کر لی

افغانستان نے آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کر لی

اترپردیش :  افغانستان نے آئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 3-2 سے جیت لی ہے افغانستان کے رحمت شاہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی جبکہ آئرلینڈ کے پال سٹرلنگ کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گریٹر نوئیڈا سپورٹس کمپلیکس گراﺅنڈ میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 48.1 اوورز میں 229 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ پال سٹرلنگ سب سے زیادہ 51 رنز بنانے میں کامیاب رہے جبکہ دیگر بلے بازوں میں ایڈ جوئس نے 42، ولیم پورٹ فیلڈ نے 34، نیل او برائن نے 34، اینڈی بالبیرنی نے 7، گیری ولسن نے 5، سٹورٹ تھامسن نے 3، اینڈی میک برائن نے 12، جارج ڈوکریل نے 21 اور ٹم مرتغ نے 1 سکور بنایا جبکہ جیکب ملڈر کھاتہ کھولے بغیر ہی آﺅٹ ہو گئے۔
افغانستان کی جانب سے راشد خان سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 10 اوورز میں 29 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ فرید احمد نے 3، داولت زدران نے 2 اور گلبدین نیب نے ایک وکٹ حاصل کی۔

افغانستان کی ٹیم نے رحمت شاہ کے شاندار ناقابل شکست 108 رنز کی بدولت مقررہ ہدف 49 ویں اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ دیگر بلے بازوں میں سمیع اللہ شنواری نے 62، محمد شہزاد نے 13، نجیب تراکئی نے 5 اور اصغر ستنکزئی نے 39 رنز بنائے۔  آئرلینڈ کی جانب سے سٹورٹ تھامسن، ٹم مرتغ اور جارج ڈوکریل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔