ماہرین نے رواں سال گرمی کے حوالے بڑا خدشہ ظاہر کر دیا

جنیوا : موسمیات کی عالمی تنظیم ڈبلیو ایم او کے ماہرین نے رواں سال 2017 کے حوالے بڑا خدشہ ظاہر کردیا ۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ 2017انسانی تاریخ کا ایک اور گرم ترین سال ثابت ہو سکتا ہے۔ دنیا بھر سے جنوری اور فروری کے مہینوں میں درجہ حرارت سے متعلق اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد ڈبلیو ایم او کے ماہرین کا کہنا ہے کہ قطبین (پولز) کا درجہ حرارت ان دو مہینوں کے طویل مدتی اوسط سے بہت زیادہ رہا ،امریکا میں بھی مجموعی طور پر جنوری اور فروری میں معمول سے بہت کم ٹھنڈک رہی۔

07:41 PM, 24 Mar, 2017

مزیدخبریں