دپیکا پڈوکو ن بالی ووڈ کی تمام اداکاراؤں پر بازی لے گئیں

08:07 PM, 24 Mar, 2017

ممبئی: بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکو ن نے مالی سال 2016-17 کے دوران ٹیکس ادائیگی میں بالی ووڈ کی تمام ادکاراؤں پر سبقت حاصل کر لی۔ وہ بھارت کی سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی اداکارہ بن گئیں جنہوں نے گزشتہ سال 10 کروڑ ٹیکس دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ خان 44 کروڑ ٹیکس ادائیگی کے ساتھ سرفہرست ہیں تاہم دپیکا پڈوکون سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی اداکاراؤں کی لسٹ میں پہلے نمبر پر ہیں جنہوں نے گزشتہ سال 10 کروڑ ٹیکس کی ادائیگی کی جب کہ اسی فہرست میں عالیہ بھٹ 4 کروڑ 30 لاکھ کے ساتھ دوسرے اور کرینہ کپور 3 کروڑ 90 لاکھ ٹیکس کی ادائیگی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

مزیدخبریں