بلاول بھٹو کا  26 مارچ سے ٹرین مارچ کا اعلان

بلاول بھٹو کا  26 مارچ سے ٹرین مارچ کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: پیپلز پارٹی نے  حکومت کے خلاف نیا  محاذ  کھل لیا ،  بلاول بھٹو کا  26 مارچ سے ٹرین مارچ کا اعلان ۔ 

تفصیلات کے مطابق ، مقدمات سے تنگ پیپلز پارٹی نے  حکومت کے خلاف نیا محاذ کھل لیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر ٹرین مارچ کا پرگروام  جس کے دوران جگہ جگہ خطابات  بھی ہوںاگے۔

ٹرین 26مارچ کو کراچی کینٹ سے روانہ ہوگی، شرکاء رات کو نواب شاہ میں قیام کریں گے، 27 مارچ  کی صبح ٹرین دوبارہ روانہ ہو گی اور شام کو لاڑکانہ پہنچے گی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے ٹیکس لگا رہے ہیں، عوام کو مشکلات سے نجات دلانے کے لئے بلاول بھٹو نے ٹرین مارچ کا فیصلہ کیا۔