محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے سکولز کی چھٹیوں میں توسیع کااعلامیہ جاری کردیا

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے سکولز کی چھٹیوں میں توسیع کااعلامیہ جاری کردیا

پشاور: محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے سکولز کی چھٹیوں میں توسیع کااعلامیہ جاری کردیا،اعلامیہ کے مطابق صوبے میں نجی و سرکاری سکول 5 اپریل تک بند رہیں گے ،خیبرپختونخوا میں سکولز کی چھٹیاں 31 مارچ کو ختم ہوناتھیں ۔

محکمہ تعلیم کاکہنا ہے کہ سکولز کھلنے کے بعد میٹرک امتحانات کا شیڈول جاری کیا جائے گا،کورونا خدشات کے باعث سکولز کی چھٹیوں میں توسیع کی گئی ،محکمہ تعلیم کاکہناہے کہ خلاف ورزی کرنے والے سکولز کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔