ڈالر کی قیمت میں کمی کیساتھ سونا بھی سستا ہو گیا 

Dollar and Gold Rate Pakistan

کراچی :انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں  بدھ کے روز روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ،فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق  انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 45 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 155.75 روپے سے کم ہو کر 155.30 روپے اور قیمت فروخت 155.85 روپے سے کم ہو کر 155.40 روپے ہو گئی۔ 

اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے کم ہو گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 155.70 روپے سے کم ہو کر 155.30 روپے اور قیمت فروخت 156.10 روپے سے کم ہو کر 155.60 روپے پر آ  گئی ۔

 دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 3 ڈالر سستا ہو کر 1732 ڈالر ہو گیا، ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی واقع ہو گئی۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں100روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 7,200 ہو گئی اسی طرح 85روپے کی کمی سے 10 گرام سونے کی قیمت 91 ہزار 907 روپے پر آ گئی ۔