مولانافضل الرحمان نے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو بیان بازی سے روک دیا

مولانافضل الرحمان نے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو بیان بازی سے روک دیا
کیپشن: مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کی جماعتوں کو بیان بازی سے روک دیا
سورس: file photo

اسلام آباد ،چیئرمین پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے اتحاد میں شامل جماعتوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی ۔ مولانا فضل الرحمان کے مطابق ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو ایکدوسرے پر الزام تراشی سے منع کردیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ایکدوسرے کے خلاف بیان بازی نہ کریں ۔ 

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں سوشل میڈیا پر منفی گفتگو سے گریز کریں ۔ 

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی قیادت سے میری بات ہوئی ہے دونوں پارٹیوں کو ہدایت کی ہے کہ ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی بند کریں ۔ 

 مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اختلافی بیانات سے پی ڈی ایم کے مقصد کو نقصان پہنچے گا، اختلافی بیانات سے کارکنان کے درمیان نفرت پیدا ہوگی،ہمیں آپسی اختلافات کو  بھلا کر  آگے بڑھنا ہوگا، سوشل میڈیا پر پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں منفی گفتگو سے گریز کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے اپوزیشن کی تمام جماعتیں پی ڈی ایم کے فیصلوں کا احترام کریں گی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو 90 کی دہائی والی سیاست سے بالاتر ہوکر سوچنا ہوگا۔