پہلا ٹی ٹوئنٹی : پاکستان کا افغانستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ 

پہلا ٹی ٹوئنٹی : پاکستان کا افغانستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ 
سورس: File

شارجہ: پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ 

شارجہ میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پلیئنگ الیون میں کپتان شاداب خان، صائم ایوب، محمد حارث، عبداللہ شفیق، طیب طاہر، اعظم خان، فہیم اشرف، عماد وسیم، نسیم شاہ، زمان خان اور احسان اللہ شامل ہیں۔

آج کے میچ میں پاکستان کی جانب سے 4 کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ہے جن میں صائم ایوب، طیب طاہر، احسان اللہ اور زمان خان شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں