پی ایس ایل 11 کا آفیشل ترانہ "بیٹ پر کھیلیں گے" ریلیز: عاطف اسلم اور آئمہ بیگ کی آوازوں کا جادو چل گیا

03:00 PM, 24 Mar, 2026

لاہور : پاکستان سپر لیگ (PSL) کے گیارہویں سیزن کا بخار شائقینِ کرکٹ کے سر چڑھ کر بولنے لگا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز کرنے سے قبل مداحوں کا انتظار ختم کرتے ہوئے پی ایس ایل 11 کا آفیشل اینتھم جاری کر دیا ہے، جس کے بول "بیٹ پر کھیلیں گے" رکھے گئے ہیں۔
اس سال کے ترانے کی خاص بات موسیقی کے مختلف رنگوں کا سنگم ہے۔ اسے پاکستان کے پانچ نامور گلوکاروں نے اپنی آوازوں سے سجایا ہے۔جن میں      عاطف اسلم،     آئمہ بیگ،    صابری سسٹرز،     دانیا کنول کو شامل کیاگیا ہے۔ 
"بیٹ پر کھیلیں گے" کے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر تبصروں کا طوفان آ گیا ہے۔ کرکٹ شائقین کا کہنا ہے کہ اس بار کا اینتھم نہ صرف سننے میں بھلا ہے بلکہ اس کی بیٹس گراؤنڈ میں کھلاڑیوں اور تماشائیوں کا لہو گرمانے کے لیے کافی ہیں۔

مزیدخبریں