بحرین میں حکومت مخالف مظاہرین پرفائرنگ،5 افراد ہلاک،متعدد زخمی

بحرین میں حکومت مخالف مظاہرین پرفائرنگ،5 افراد ہلاک،متعدد زخمی

منامہ:بحرین میں پولیس کی حکومت مخالف مظاہرین پرفائرنگ کے نتیجے میں5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔واقعہ دارالحکومت مناما کے قریب دراز نامی قصبے پر چھاپے کے دوران پیش آیا جہاں سیکورٹی فورسز نے مذہبی رہنماآیت اللہ عیسٰی قاسم کے گھر پر چھاپہ مارا۔

اس دوران مظاہرہ کرنے والے افراد پر پولیس نے فائرنگ کر دی جس سے5 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق یہاں دہشتگردی اور ایک پولیس اہل کار کے قتل میں ملوث افراد چھپے ہوئے تھے۔بحرین کی وزارت داخلہ کے مطابق چھاپے کے دوران 5 افراد ہلاک ہوئے جب کہ 286 کو حراست میں لیاگیا۔

واضح رہے کہ مذہبی رہنما آیت اللہ عیسی قاسم کو ملک بدری کا سامنا ہے ۔ بحرین کی حکومت نے تشدد کو ہوا دینے کے لزام میں پچھلے سال ان کی شہریت منسوخ کر دی تھی۔