پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار قومی اسمبلی میں حکومتی عدم موجودگی پر سپیکرنے وقفہ سوالات کو موخر کر دیا

01:40 PM, 24 May, 2018

اسلام آباد: پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار قومی اسمبلی میں حکومتی عدم موجودگی پر سپیکر قومی اسمبلی نے وقفہ سوالات کو موخر کر دیا ۔ جبکہ حکومتی اتحادی جماعت کی طرف سے کورم کی نشاندہی کر دی گئی تاہم اتحادی جماعت کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ۔

جمعرات کو 35 منٹ کی تاخیر سے قومی اسمبلی کا اجلاس 11 بجکر 35 منٹ پر شروع ہوا ۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے وقفہ سوالات شروع کیا تو ایوان میں وزیر خزانہ ، وزیر منصوبہ بندی اور وزیر داخلہ سمیت دیگر متعلقہ وزراء ایوان میں موجود نہیں تھے ۔

سپیکر نے اس بارے میں وزیر مملکت چوہدری جعفر اقبال سے استفسار کیا تو انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہو رہا ہے سب وہاں موجود ہیں ۔

مزیدخبریں