ممبئی :بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنے ملک کے وزیراعظم نریندرا مودی کو فٹنس کا چینلج دیدیا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتی وزیراعظم نے کوہلی کا یہ چیلنج قبول کرلیا۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ’ ہم فٹ تو انڈیا فٹ‘ مہم کے سلسلے میں بھارتی وزیرکھیل راجیا وردھن سنگھ راٹھور نے خواہش ظاہر کی کہ انڈیا کو فٹ ہونا چاہیے ، بھارت کرکٹ کپتان نے یہ چیلنج قبول کرلیا اور فٹنس کی ایک ویڈیو شیئرکردی۔
ساتھ ہی کوہلی نے لکھاکہ ” میں نے چیلنج قبول کرلیا ہے اور اب یہ چیلنج اپنی اہلیہ انوشکا شرما، وزیراعظم نریندرا مودی اور ایم ایس دھونی کو بھی دیتا ہوں“‘۔
I have accepted the #FitnessChallenge by @ra_THORe sir. Now I would like to challenge my wife @AnushkaSharma , our PM @narendramodi ji and @msdhoni Bhai for the same. ???? #HumFitTohIndiaFit #ComeOutAndPlay pic.twitter.com/e9BAToE6bg