کوئٹہ: پشتون آباد کی مسجد میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 13 زخمی

کوئٹہ: پشتون آباد کی مسجد میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 13 زخمی
کیپشن: پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

کوئٹہ: آباد کی ایک مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص جاں بحق جب کہ 13 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا پشتون آباد کی رحمانیہ مسجد  میں نمازہ جمعہ کی ادائیگی سے کچھ دیر قبل ہوا۔ مسجد کی انتظامیہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ نماز جمعہ کا وقت 2:45 بجے تھا جب کہ دھماکا 1:15 بجے ہوا اور اس وقت 30 سے 40 افراد مسجد میں موجود تھے۔

پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جب کہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے سے مسجد کے اندرونی حصے کو شدید نقصان پہنچا۔

ریسکیو اور پولیس ذرائع نے دھماکے میں ایک شخص کے جاں بحق اور 13 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔