عمران خان کو قوم سے جھوٹے وعدوں پر معافی مانگنی چاہئے، بلاول بھٹو

عمران خان کو قوم سے جھوٹے وعدوں پر معافی مانگنی چاہئے، بلاول بھٹو
سورس: file photo

کراچی ،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ حکومت نے فی کس آمدنی زیادہ دکھانےکے لیے  پرانی مردم شماری کا استعمال کیا، جھوٹ اور غلط بیانی سے معاشی تباہی کو  چھپانےکی کوشش کی جارہی ہے۔

ایک بیان میں بلاول کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آج تک جتنے وعدے اور دعوےکیے، ایک بھی پورا نہ کرسکے، پی ٹی آئی کی اشرافیہ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے، جب تک عمران خان جیسے تجربے ہوتے رہیں گے، ملک ترقی نہیں کرسکتا،وزیراعظم صاحب،مرغیوں، انڈوں، بھینسوں اور کٹوں سے معیشت بہتر نہیں ہوسکتی۔

 بلاول کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 90 روز میں ملکی معیشت ٹھیک کرنےکا کہا تھا، آج حکومت کا ایک ہزار 11واں دن ہے، ملکی معیشت کب ٹھیک ہوگی؟

انہوں نےکہا کہ زرعی ملک کی غذائی اجناس کے درآمدی بل میں 53 فیصد کا اضافہ معاشی کارکردگی پر ایک طمانچہ ہے،عمران خان عوام کے سامنے سرنڈرکرکے جھوٹے دعوے پر معافی مانگیں۔