وفاقی حکومت ریاست کی رٹ کا بھر پور دفاع کرے گی : خواجہ آصف

12:15 PM, 24 May, 2022

نیوویب ڈیسک


وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وفاق میں آئینی جنگ ہارنے کے بعد عمران خان اب خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کے وسائل سےاسلام آباد پر حملہ آور ہو رہے ہیں۔ وفاقی حکومت ریاست کی رٹ کا بھر پور دفاع کرے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواجہ آصف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان کے ذاتی ایجنڈے کی تکمیل نہیں ہونے دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومتوں میں جنگ کی کیفیت سے ملکی سالمیت کو خطرات سے آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے آغاز سے ایک دن قبل پنجاب کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کیخلاف کریک ڈاؤن اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔

پولیس نے رات گئے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر  ، عثمان ڈار ،  فردوس عاشق اعوان ، میاں اسلم اقبال  اور بابر اعوان سمیت کئی دیگر رہنماؤں کے گھر وں پر  چھاپے مارے تاہم پی ٹی آئی رہنماؤں کی گھر پر عدم موجودگی کے باعث پولیس واپس لوٹ گئی۔

پولیس شیخ رشید کی گرفتاری کیلئے لال حویلی بھی پہنچی تاہم سابق وزیرداخلہ وہاں موجود نہ تھے اور پولیس کو خالی ہاتھ واپس جانا پڑا۔تاہم حکومت کی جانب سے شیخ رشید کو نظر بند یا گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب لاہور  کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پی ٹی آئی کارکن کے گھر پر چھاپے کے دوران  پولیس ٹیم پر فائرنگ کی گئی جس میں ایک پولیس اہلکار چھاتی پر گولی لگنے سے شہید ہو گیا۔

مزیدخبریں