جلاؤ گھیراؤ معاملہ؛ خدیجہ شاہ کیخلاف کیس پر سماعت آج ہو گی

جلاؤ گھیراؤ معاملہ؛ خدیجہ شاہ کیخلاف کیس پر سماعت آج ہو گی
سورس: فائل فوٹو

لاہور: جناح ہاوس پر حملہ جلاؤگھیراؤ مقدمے میں ملوث گرفتار پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کےخلاف کیس پر لاہور انسدادہشت گردی عدالت میں سماعت آج ہو گی۔ 

خدیجہ شاہ کو آج لاہور کی انسدادہشت گردی کی عدالت میں جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لیےپیش کیا جائے گا۔ 

گزشتہ روز مطلوب معروف فیشن ڈیزائنر و پاکستان تحریک انصاف کی سپورٹر خدیجہ شاہ کو جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراو کیس میں اقبال ٹاون پولیس نے گرفتارکیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کی سپورٹر خدیجہ شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ میں جاری کیے گئے بیان میں یہ اعتراف کیا تھا کہ وہ کور کمانڈر ہائوس پر حملے کے وقت وہاں موجود تھی۔ انہوں نے مزید کہاتھا کہ حملے کی ویڈیوزسوشل میڈیا پر شیئرکی، تاہم انھوں نے کسی کو آگ لگانے، توڑ پھوڑ کرنے پر نہیں اکسایا۔

یاد رہے خدیجہ شاہ سابق مشیر خزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی اور سابق آرمی چیف آصف نواز جنجوعہ کی نواسی  ہیں۔

مصنف کے بارے میں