جیل سےرہائی تحریری سیاسی توبہ کی مرہون منت، شیخ رشید احمد

جیل سےرہائی تحریری سیاسی توبہ کی مرہون منت، شیخ رشید احمد
سورس: فائل فوٹو

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ جیل سےرہائی تحریری سیاسی توبہ کی مرہون منت ہے، ساری قوم9مئی کےواقعات کی مذمت کرتی ہےاورملزموں سےکوئی ہمدردی نہیں رکھتاہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے پارٹی چھوڑنے کے اعلان پر کہا کہ آج کل پریس کانفرنس نہیں بلکہ پریشرکانفرنس ہورہی ہیں، دو سے تین مہینے جیل کاٹنے سے قیامت نہیں آجاتی میں نے بھی کلاشن کوف کےجھوٹے مقدمے میں7سال قید کاٹ کاٹی ہے،  کڑیاں والا قتل کے معاملے میں اور دو مرتبہ ختم نبوت میں بھی سسرال (جیل) گیا ہوں اور اب پھر جانے کو تیار ہوں۔ 

شیخ رشید نے مزید کہا کہ ساری قوم9مئی کےواقعات کی مذمت کرتی ہےاورملزموں سےکوئی ہمدردی نہیں رکھتا لیکن چادراورچاردیواری اورخواتین کااحترام  کرنا بھی ضروری ہے، میرےخیال میں لیول پلائنگ فیلڈ ہوچکاہےاگر ابھی تک نہیں ہواتو15 جون تک ہوجائےگا،  اب سیلکشن ختم اورالیکشن ہونےچاہیں۔ 

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ معاشی اقتصادی سیاسی تباہی کاملبہ کسی اورپرنہیں بلکہ موجودہ نااہل حکومت پرگرناچاہیے ہے۔  پاکستانی روپیہ ٹکا ٹوکری ہوگیاہے کسی کومعلوم نہیں ڈالر کہاں پررکےگا۔

شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ اقتصادی ہے سازش کے تحت اسے سیاسی بنادیاگیاہےتاکہ مصنوعی بجٹ پیش کیا جاسکے، اگرعدلیہ بھی آبدیدہ اور بے بس ہوگئی تو  پھر ملک کااللہ ہی وارث ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ جب تک گرفتار نہیں ہوتے وہ روزانہ ٹوئٹ جاری رکھیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں